خیرپور میں دیہی خواتین کی مضبوط پیش قدمی— تعلیم کے حق کے لیے آواز بلند

·

·

16 اپریل 2026 کو تعلقہ ٹھری میر واہ اور کنگری کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والی 20 باہمت خواتین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیرپور ایاز حسین مھیسر سے ملاقات کر کے اپنے علاقوں کے اسکولوں کے سنگین مسائل براہِ راست پیش کیے۔

خواتین نے نہ صرف اپنے مسائل بیان کیے بلکہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے 10 تحریری درخواستیں بھی جمع کروائیں—جن میں اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی، اساتذہ کی غیر حاضری اور تعلیمی معیار کی بہتری جیسے اہم نکات شامل تھے۔

🤝 یہ سرگرمی شرکت گاہ, انصاف دوست سوشل ویلفیر آرگنایزیشن اور بھٹائی سوشل واچ اینڈ ایڈووکیسی( بسوا) کے مشترکہ پروجیکٹ “عورتوں کی آواز کو بڑھانا” کے تحت منعقد ہوئی، جس کا مقصد دیہی خواتین کو منظم کرنا، ان کی قیادت کو مضبوط بنانا اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ بنانا ہے۔

👩‍🏫 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے خواتین کو توجہ سے سنا، درخواستوں پر فوری ریمارکس دیے اور مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی کروائی—جو ایک مثبت اور امید افزا پیش رفت ہے۔

✨ یہ اقدام اس بات کی واضح مثال ہے کہ جب خواتین کو پلیٹ فارم ملتا ہے تو وہ نہ صرف اپنے حقوق کے لیے کھڑی ہوتی ہیں بلکہ اپنے علاقوں کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×
Verified by MonsterInsights